گوادر : نامعلوم مسلح افرادکی رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ ،7 افراد ہلاک۔

گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور 7 افراد کو قتل کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب پیش آیا ، تمام جاں بحق و زخمی افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے اور سربندر میں حجام کی دوکان پر کام کرتے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ گوادر کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ تقریباً رات 3 بجے کے قریب سربندر میں پیش آیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.