وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ حفیظ شیخ ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی کرپشن کے الزام میں طلبی کے دو نوٹسز کے باوجود نیب کراچی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، 28 اکتوبر اور یکم دسمبر کو پیش ہونے کیلئے نوٹسز بھجوائے گئے تھے۔
ذرائع نیب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائےامور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالرسے زائد کی بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات ہورہی ہیں، ان پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔نیب کے مطابق کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگا جس کے باوجود کمپنی ’’اگیلیٹی‘‘ کو ادائیگی کردی گئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو دوسرے نوٹس میں مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تاہم طلبی کے باوجود عبدالحفیظ شیخ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،
ادھر فنانس ڈویژن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کو کسی قسم کو کوئی نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کسی بھی معاملے میں قانون کے مطابق نیب سے مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.