فلسطینی گروپ حماس نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ روکنے کے لیے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے مصر اور قطر کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیش کی جانے والی تجویز قبول کر لی ہے۔ قاہرہ میں جاری مذاکرات میں ثالث، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ عارضی طور پر روکنے اور غزہ میں زیر حراست یرغمالوں کو رہا کرانے کی کوششیں کر رہے تھے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے قطر اور مصر کو، جو مذاکرات میں ثالث ہیں،آگاہ کر دیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر ان کی تجویز منظور کر لی ہے۔
حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ فلسطینی سرزمین پر سات ماہ کی جنگ کے بعد جنگ بندی کو قبول کرتا ہے یا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
Comments are closed.