اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے رہنما ایہاب ابو عطیوی کو قتل کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں کیے جانے والے اس حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے نور شمس کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت رامز ضمیری اور ایہاب ابو عطیوی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو طولکرم کیمپ کے رہائشی تھے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فوج اور شن بیٹ کے مشترکہ تعاون سے کی گئی۔
حملے کے فوراً بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور فلسطینی عوام نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
Comments are closed.