روس سے سستی گیس و تیل حصول کیلئے جاری بات چیت ختم کردی گئی، حماد اظہر

سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستی گیس اور تیل کے حصول کیلئے جاری بات چیت ختم کردی گئی۔

حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  کے ذریعے غیر ملکی خبررساں ادارے فنانشل ٹائمز کے جاری کردہ حقائق قوم کے سامنے پیش کیے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ جرمنی، اٹلی، فرانس، سپین، چین اور جاپان جیسے ممالک روس سے کوئلہ، تیل اور گیس خریدتے ہیں۔ بطور وزیرتوانائی روس سے عالمی منڈی سے 30 فیصد سستی گیس اور تیل خریدنے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا، بیرونی سازش کے نتیجے میں ہماری حکومت کے خاتمے کے بعد روس سے یہ بات چیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 2013 سے 2018 میں پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کا دارومدار درآمدی ایندھن پر مبنی آئی پی پیز پر تھا، جو کہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں اور واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔اس غلطی کا خمیازہ ہماری عوام اور انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔

Comments are closed.