ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بے ہودہ گفتگو کرنے پر مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے آج ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حریم شاہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حریم شاہ اور انہیں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، جہاں انہیں حریم شاہ نے تھپڑ دے مارا۔

حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ مفتی قومی ان کے ساتھ کافی عرصے سے ’’نازیبا‘‘ اور ’’بے ہودہ‘‘ گفتگو کررہے تھے۔ اور میں ان کی گھٹیا گفتگو برداشت کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی گھٹیا گفتگو ریکارڈ کی ہے جسے سننے کے بعدہر کوئی تسلیم کرے گا کہ میں نے بالکل ٹھیک کیا۔ ان کی گفتگو اتنی گھٹیا ہوچکی تھی کہ میرا اور میری دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ہم نے مفتی قوی کو مارا۔

Comments are closed.