عمران خان اور اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی۔

جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 فروری تک ملتوی کی گئی ہے، گزشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.