غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری ہفتے کو بھی جاری رہی جب کہ کویت کی مدد سے چلنے والے ایک اسپتال کا کہنا ہے کہ رفح میں پناہ لیے ہوئے دو افراد اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
گزشتہ دس روز سے اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں میں بقول اسرائیلی فوج کے محدود جھڑپیں جاری ہیں۔
عالمی مخالفت کے باوجود اسرائیلی فورسز کی رفح میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
مذاکرات کاروں کو امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے کوئی حل نکل آئے گا۔ تاہم امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ رفح میں فوجی آپریشن سے امدادی سرگرمیاں مزید متاثر ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے نمائندوں، عینی شاہدین اور غزہ میں کام کرنے والے طبی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ جبالیہ مہاجرین کیمپ میں بھی سخت لڑائی جاری رہی۔
اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان لڑائی کے سنگین ہونے کے ساتھ ساتھ عارضی امریکی بندرگاہ سے غزہ میں امداد کی فراہمی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
Comments are closed.