اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان ملک بھر کی جامعات اور کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بی ایس گریجویشن پروگرام موخر کرنے پرراضی ہوگیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا۔
ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرزکے اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کررہے تھے جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تصدیق کی کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے دلائل پرایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی ایک سمری تیار کرکے سرکولیشن کے ذریعے کمیشن ممبران کو بھیجے گی اوراراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا انھوں نے واضح کیا کہ کمیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Comments are closed.