امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران کی جانب سے مدد کی درخواست کے باوجود وہ تہران کی مدد کرنے سے قاصر رہا۔
ترجمان محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی حکومت نے مدد کی درخواست کی تھی جسے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے قبول نہیں کیا جا سکا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی حکومت پر واضح کر دیا تھا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں مدد کی ضرور پیشکش کرتے۔ لیکن بڑے پیمانے پر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ہم انہیں مدد فراہم نہیں کر سکے۔
انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ وہ کون سے لاجسٹک مسائل تھے جس کی وجہ سے ایران کی درخواست قبول نہیں کی گئی۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرِ خارجہ حسین امیر عبدالہیان اور دیگر چھ افراد گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تہران کی جانب سے حادثے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔
البتہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر سمیت دیگر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
Comments are closed.