حزب اللہ کا اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی حکومت کے مطابق ہفتےکو اسرائیل میں سائرن بجنے لگے اور لبنان کی جانب سے کیے گئے حملے کا انتباہ دیا گیا۔ یہ ایک ڈرون حملہ تھا جس کا نشانہ قیصریہ میں واقع اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا گھر تھا۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حملے کے وقت نہ ہی نیتن یاہو اور نہ ہی ان کی اہلیہ گھر پر تھیں اور اس ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون سے عمارت کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں لبنان سے بھیجے گئے دیگر2 ڈرونز کی نشاندہی کر کے انہیں تباہ کر دیا گیا۔

حزب اللہ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ اسرائیل پر گائیڈڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے مزید حملے کر کے جنگ کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یحییٰ سنوار کی موت کو ’تکلیف دہ نقصان‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنوار کی موت کے باوجود ’حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی‘۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.