امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ایبی گیل اسپینبرگر ریاست کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں، جبکہ جنوبی ایشیائی نژاد مسلم سیاستدان غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوئیں، جسے خواتین اور تارکینِ وطن کمیونٹی کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تاریخی انتخابی کامیابی
خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپینبرگر نے ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ایبی گیل نے 7 لاکھ 84 ہزار 763 ووٹ حاصل کیے، جب کہ اُن کے حریف کو 6 لاکھ 49 ہزار 937 ووٹ ملے۔ یہ کامیابی ورجینیا کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جہاں پہلی بار کسی خاتون کو گورنر کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
غزالہ ہاشمی—نئی تاریخ رقم کرنے والی نائب گورنر
ورجینیا میں نائب گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار غزالہ ہاشمی نے اپنے حریف جان ریڈ پر سبقت حاصل کرلی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ان کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ غزالہ ہاشمی جنوبی ایشیائی نژاد مسلم خاتون ہیں، جو پہلے بھی ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔
خواتین اور مسلم کمیونٹی کی جیت
سیاسی ماہرین کے مطابق ایبی گیل اور غزالہ ہاشمی کی کامیابی امریکا میں خواتین، مسلم اور تارکین وطن کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے۔ خاص طور پر غزالہ ہاشمی کی کامیابی بھارتی اور پاکستانی نژاد امریکیوں کے لیے ایک فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔
نئے سیاسی دور کی شروعات
ایبی گیل اسپینبرگر نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ “آج ورجینیا نے تاریخ بنائی ہے۔ ہم سب کے لیے ایک ایسا مستقبل بنانے جا رہے ہیں جو برابری، انصاف اور موقع کی بنیاد پر کھڑا ہو۔” انہوں نے خواتین کی قیادت کو مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Comments are closed.