پیرس۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول سکول ٹیچر تھا اور اس نے مسلمانوں کے پیغمبر کے خاکے کلاس میں دکھائے تھے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول کے استاد نے 5 اکتوبر کوجب اظہار رائے کی آزادی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا تو کلاس میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون دکھائے تھے۔مجرم 18 سالہ چیچن نوجوان ہے۔
Comments are closed.