ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا تھا۔ منظور جونیئر 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی اولمپئین منظور جونئیر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی اور اپنے ذاتی دوست اولمپئین منظور جونئیر کی افسوسناک وفات پر دکھا کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو جھیلنے کی ہمت دے۔

 

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں منتقل کیاگیا تھا۔ پی ایچ ایف کے مطابق منظور حسین جونیئر کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہاکی لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا تھا۔ منظور جونیئر 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ 1982 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہاکی کے مداح انہیں 1982 ورلڈ کپ کے فائنل کا ہیرو قرار دیتے ہیں۔

Comments are closed.