لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہار گئے ہیں اور نوٹوں کی چمک جیت گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف میں سینیٹ ٹکٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں، جس میں پارٹی کی قیادت اور خود بانی پی ٹی آئی بھی برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:
> “تحریک انصاف کے اپنے کارکن اور رہنما اپنی ہی قیادت کے پول کھول رہے ہیں، جو جماعت ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی مخالف تھی، آج وہی اس عمل کی سب سے بڑی حمایتی بن گئی ہے۔”
کارکن قربانی کے لیے، موسمی پرندے اقتدار کے لیے
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے کے لیے کارکن اور اقتدار کے مزے لینے کے لیے موسمی پرندے رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق، اے ٹی ایمز کو نظریاتی کارکنوں پر ترجیح دی گئی، جس سے تحریک انصاف کی مقبولیت خیبرپختونخوا میں تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال تحریک انصاف کے اندرونی انتشار اور سیاست کو سرمائے کے بل پر چلانے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔
Comments are closed.