لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟
مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پر ضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟
اس سے پہلے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں، مجھے یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر ’گڈ ٹو سی‘ کہا تھا۔
Comments are closed.