بارسلونا، سینکڑوں افراد کافلسطین کے حق میں مظاہرہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

بارسلونا میں فلسطین پر حملوں کے خلاف پلاسہ سانت جاوما میں درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا انعقاد فلسطینی اور انسانی حقوق کے لئے کام کام کرنے والی تنظیمات کی جانب سے کیا گیاتھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین پر اسرائلی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 81 فیصد فلسطینی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ 2007 سے اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث طبی امداد سمیت اشیاء ضروریہ تک عوام کی رسائی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے۔

Comments are closed.