ہنگری کے وزیراعظم کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

این ایچ کے ،کے مطابق ماسکو میں ہونے والی یہ ملاقات یوکرین میں جنگ بندی کے لیے انکی کوششوں کا حصہ تھی۔

دونوں رہنماوں نے یوکرین میں لڑائی سمیت مختلف عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ روس، تنازعے کے مکمل اور حتمی خاتمے کے لیے تیار ہے،تاہم لڑائی صرف اسی صورت میں رکے گی جب یوکرین کی فوجیں ان چار علاقوں سے نکل جائیں جن کا روس نے الحاق کر لیا ہے۔

وزیر اعظم اوربان نے کہا کہ دونوں فریق ایک دوسرے سے بہت دور ہیں لیکن وہ پرامن حل کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے لیکن ہم مذاکرات کی بحالی کے لیے پہلا اہم قدم اٹھانے میں کامیاب ہوئے اور میں اس سلسلے میں کام کرتا رہوں گا ۔

واضح رہے کہ یورپ کے حکام نے اس دورے کی مذمت کی ہے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یورپی یونین کی گردش کرنے والی صدارت کے پاس یورپی یونین کی جانب سے روس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.