میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں،عمران خان

شہباز شریف تمہارے پاس بات کرنے کے لیے ہے کیا؟ شہبازشریف ڈگی میں بیٹھ کر ملنے جاتے تھے، میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا،شہبازشریف میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا۔، سن لیں ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں ، میں چاہتا ہوں فوج مزید مضبوط ہو، میں عمران خان ایک آزاد آدمی ہوں ، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کیں، میرا مطالبہ ہےصاف و شفاف الیکشن کرادو اس کے علاوہ کچھ نہیں،عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہے، یہ فوج بھی میری ہے اوریہ ملک بھی میرا ہے، عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا،شہبازشریف میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا۔ میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں،میں ایک آزاد آدمی ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمہارے پاس بات کرنے کے لیے ہے کیا؟ شہبازشریف ڈگی میں بیٹھ کر ملنے جاتے تھے، میں نے ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے تھے، میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا،شہبازشریف میں تمہارے پاس پیغام کیوں بجھواوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف دنیا میں گھوم رہا ہے کہ ہمیں پیسے دو، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کیں، میرا مطالبہ ہےصاف و شفاف الیکشن کرادو اس کے علاوہ کچھ نہیں،عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہے، یہ فوج بھی میری ہے اوریہ ملک بھی میرا ہے۔ تعمیری تنقید کرتا ہوں ، میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں،میں ایک آزاد آدمی ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف دنیا میں گھوم رہا ہے کہ مجھے پیسے دو، سن لیں ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں ، میں چاہتا ہوں فوج مزید مضبوط ہو،غلامی سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے۔میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کی کابینہ میں نہیں رہا،میں نے 22 سال قبل عوام میں جاکر چھوٹی سے پارٹی بنائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مرید کے آپ کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ، میں معذرت چاہتا ہوں اتنی پیار اور عزت دی کہ پہنچتے پہنچتے دیر ہوگئی ، مجھے مرید کے کے لوگوں پر پورا اعتماد تھا۔

Comments are closed.