اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہاز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ قوم کا مجرم قراد دے دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ لائیو ٹرانسمیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہبازشریف سے ملنا جرم کو درست سمجھنے کے مترادف ہے۔مجرموں سےمفاہمت کروں گا تو قوم سے غداری کروں گا۔حکومت سے نکل گیا تو آپ کیلئے زیادہ خطرناک ہوجائوں گا،اپوزیشن کے احتساب کو جہاد سمجھتا ہوں۔
آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتیں شہبازشریف کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں کریں۔ بیروزگار سیاست دان 3 سال سے حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،یہ سب اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں،واضح کردوں اپوزیشن کواین آراو نہیں دوں گا، مجرموں سےمفاہمت کروں گا تو یہ قوم سے غداری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت میں ہوں تو خاموش ہوں۔حکومت سے نکلا تو زیادہ خطرناک ہوجائوں گا۔میں سڑکوں پرآیا تو مخالفین کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔تحریک انصاف موجودہ اور اگلی حکومت کی مدت بھی پوری کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ این آر او مانگنے والے پارلیمنٹ میں شور مچاتے ہیں،بولنے نہیں دیتے،اس لئے کوشش ہوتی ہے ہر ماہ بعد عوام کے سوالوں کا جواب دے سکوں۔
Comments are closed.