پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ نے کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد پہلی تصویر بھیج دی۔ چینی حکام نے تصویر پاکستان کے حوالے کردی ۔آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر مکمل کرلیے ہیں۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں آئی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جبکہ چینی حکام نے آئی کیوب قمر سے موصول ہونے والا پہلا امیج پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کیا۔انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر نے بارہ گھنٹوں میں چاند کا ایک چکر لگایا،آئی کیوب کیو نے پہلی تصویر سورج جبکہ دوسری چاند کے مدار سے بنائی ہے،سیٹیلائٹ تین سے چھ ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

آئی کیوب قمر مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا جبکہ اس کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو چین کی ہینان اسپیس لانچنگ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھااور 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔
Comments are closed.