امن دشمنوں نے ایک بار پھر چھپ کر وار کیا ہے، پسنی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب خدابخش بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے کے میں کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایما پر شرپسند عناصر بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ایسے بزدلانہ حملے سخت کوششوں و قربانیوں سے قائم بلوچستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کیلئے کی جانے والی ایسی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.