تحریک انصاف والے ریڈ زون کی طرف بڑھے تو موثرعلاج کرینگے، رانا ثنا اللہ

حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے۔حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔

وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مزید کہا پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے۔تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں اس وقت ساڑھے 3 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اس مشکل سے نکلنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟۔

Comments are closed.