گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا تو ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی پر غور ہوگا:ڈاکٹر فاروق ستار

گورنر سندھ کی تبدیلی کی بازگشت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا موقف سامنے آ گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا تو ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی پر غور ہوگا، اتحادی حکومت قائم ہونے کے وقت یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کیلئے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں، پیپلزپارٹی سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.