ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی ۔گرفتاری ڈال دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظو رکر دی ۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے سائفر کیس میں بھی چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی ہے ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کیاجائے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف سائفر کیس میں بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت باقائدہ گرفتار ہیں ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے انہیں باقاعدہ شامل تفتیش کررکھا ہے اور اٹک جیل میں ان سے تفتیش بھی کرچکی ہے۔
Comments are closed.