بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاشی ترقی کے لئے معاونت جاری رکھیں گے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن سے آن لائن نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے، وباء کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان پر قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔ پاکستان کی معاشی ترقی بڑھانے میں معاونت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ پروگرام کا چھٹا جائزہ حالیہ دنوں ہی اختتام پذیر ہوا ہے، موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کرچکے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری رہے گا۔
Comments are closed.