رواں مالی سال پاکستان کی  معاشی  شرح نمو صرف 1.5 فیصد رہے گی ، آئی ایم ایف

 اسلام آباد:آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہے گا جبکہ  معاشی  شرح  نمو  صرف  1.5 فیصد رہے گی ۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 فیصد زائدہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2020 میں بجٹ خسارہ 8.1 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد تھی ۔ اس سال مہنگائی 10 فیصد جبکہ آئندہ سال 7.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرٖف 1.5 فیصد رہے گی جبکہ اگلے سال 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔آئندہ سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8 فیصد ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.