پاکستان کے تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں، عمران خان
عوام ہمارے ساتھ ہے۔ سیاسی مخالفین انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں، عمران خان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیارکرتے ہوئے ملک کے تمام مسائل کا حل فوری انتخابات کوقراردے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں مشاورتی اجلاس ہوا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت ہماری حکمت عملی سے بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی ہے۔ ڈرانے اور دھمکیوں سے کسی صورت نہیں ڈریں گے۔ ہمارے رہنماوں کے گھروں پرچھاپے خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ عمران خان نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔ سیاسی مخالفین انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں۔ اجلاس میں عوام کوکال دینے کی تاریخ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہرہے۔معیشت مستحکم اوربلندی کی جانب گامزن تھی۔ ہمارے دور میں شرحِ نموچھ فیصد، صنعت، زراعت میں ترقی ہوئی۔ روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زرمیں اضافہ ہوا۔ ٹیکس وصولیاں تاریخ میں بلند ترین سطح پررہیں۔ اس کے باوجود آج پاکستان کوبدترین مہنگائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گھڑے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کے گروہ کا واحد کارنامہ پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پرایک اوراین آراوحاصل کرنا ہے۔ پوری قوم کی زبان پرسوال ہے کہ پاکستان کےخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دارکون ہے؟
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں اورملک بھرمیں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل وفعالیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے شہباز گل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، رہائی پرمبارکباد دی اورصحت دریافت کی۔
Comments are closed.