بھارت میں مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون کا نفاذ

بھارت کی نریندر مودی حکومت نے شہریت کے ایک متنازع ترمیمی قانون ، سی اے اے کو نافذ کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس کے ذریعہ بارہ بجے شب اس کے نفاذ کی اطلاع دی۔

شہریت کے اس ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے تحت ان ہندو، پارسیوں، سکھوں، عیسائیوں اور بودھ اور جین مت ماننے والوں اور دوسروں کو بھارت کی شہریت دی جا سکتی ہے جو 31 دسمبر 2014 سے قبل مسلم اکثریتی ملکوں، افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے فرار ہو کر ہندو اکثریتی ملک بھارت میں آئے ہوں۔

نئی دہلی سے وی او اے کے نمائندے سہیل انجم کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کی جہاں ستائش ہو رہی ہے وہیں کئی مبصرین سی اے اے کے نفاذ کے لیے دن اور وقت کے انتخاب پر حیرانی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت قانون کو نافذ کرنے کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کیا ہے، جب ملک بھر میں رمضان کا آغاز ہو چکا ہے اور کچھ ہی دنوں میں عام انتخابات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.