سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرح خان کوئی عوامی عہدیدار نہیں، ان پر نیب کا کیس نہیں بنتا فرح خان بے قصور ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی اہلیہ کی دوست فرح خان کا بھرپور دفاع کیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے فرح خان پر جو کیس بنایا ہے کوئی بتائے گا کہ ان کے پاس کون سا عوامی عہدہ تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ فرح خان گزشتہ بیس برسوں سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتی ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے نیب کے ذریعے فرح خان پر کیس بنوانا انتقامی کارروائی ہے، فرح خان نے کوئی جرم نہیں کیا وہ بے قصور ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فرح خان پر بنایا جانے والا کیس ایسا ہے جیسے جمائما پر ٹائلز چوری کرنے کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.