توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ فرد جرم عائد کیے جانے کی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس کو عدالت کا درجہ دئیے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عمران خان اور ان کے وکلاء نے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے مسترد کردی جس پرعمران خان اور وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، تاہم عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں عمران خان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ  اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

Comments are closed.