وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا، سیاسی و معاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے، وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے، شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں،اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، انہیں معلوم ہے کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔
Comments are closed.