وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، ان کی کوشش ہے حکومت فیل ہو،خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرا دو۔۔ یہ اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
لودھراں ملتان شاہراہ بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تحریک انصاف حکومت میں آئی تو پہلے ہفتے ہی سوال اٹھا شروع ہو گیا تھا کہ کدھرہے نیا پاکستان۔۔۔ ہم نے ڈھائی سال بڑے صبر سے گزارے، ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزرنا پڑا، ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت سے نکل چکے، اب پاکستان مسلسل ترقی کرے گا، کورونا کے دوران پاکستان نے بھارت سے بہتر اقدامات کیے، پہلا سال معاشی استحکام، دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا، بینکنگ نظام کو ٹھیک کرنے میں 2 سال لگے، سیمنٹ کی فروخت سب سےزیادہ بڑھ گئی، صنعتوں کو کھڑا کیا، کسانوں کو پیسے دے رہے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے، کسانوں کے لیے پیکج لا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لودھراں تا ملتان شاہراہ اپ گریڈیشن سے جنوبی پنجاب کے تین اضلاع مستفید ہوں گے، منصوبے سے ملتان کا بہاولپور کے ساتھ رابطہ آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے چھوٹے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا جیسے صوبوں کی بھی خدمت ہو گی جبکہ یہ پاکستان کے مفاد کیلئے بہت بڑی کاوش ہو گی۔
Comments are closed.