حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،

معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.