گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں اور اگر ایک ایک پاکستانی بھی ایک درخت لگا دے تو بہت بڑا انقلاب آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے۔ ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو دنیا نے سراہا ہے۔ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے، ماضی میں کسی نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے شہروں میں کوئی جگہ خالی نہ ہو ہر خالی جگہ پودے لگا دیے جائیں۔ انگریزوں نے بھی یہاں جنگل بنائے تھے حالانکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ برسات کی پلانٹیشن مہم لانچ کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی طرح اب پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔

Comments are closed.