وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان  نے  پارٹی  رہنماوں اور ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کے بیانات پر جواب  کے بجائے توجہ حکومتی اقدامات کی تشہیر پر رکھی جائے ، عوام کو بتایا  جائے کہ  حکومتی  اقدامات کے نتیجے  میں  صنعتوں کا پہیہ چل پڑا ہے جبکہ رمضان میں بھرپور ریلیف  دیاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس  ہوا جس میں ملک کی معاشی  صورتحال اور مہنگائی سےمتعلق امور پر غورکیاگیا۔ عمران  خان نے ہدایت کی کہ  پی ڈی ایم رہنماوں کا جواب دینے کے بجائے کارکردگی اجاگر کی جائے ۔عوام کو  بتایا  جائے کہ  حکومتی  اقدامات کے نتیجے  میں  صنعتوں کا پہیہ  چل پڑا  ہے جبکہ رمضان میں عوام کو  بھرپور ریلیف  فراہم  کیاجائے گا۔۔

وزیر اعظم نے  کہاکہ شوگر مافیاکے خلاف پہلی بار جامع ایکشن لیا جارہا ہے،وزیراعظم نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔

Comments are closed.