امریکا، پاکستان کو صرف افغانستان میں گند صاف کرنے کیلئے کارآمد سمجھتا ہے. عمران خان

اسلام آباد۔ اپنی رہائش گاہ پر غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف یہ گندگی ٹھکانے لگانے کے تناظر میں کارآمد سمجھا گیا ہے جو 20 سال سے ایک فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش میں پیچھے رہ گئی ہے جبکہ کوئی عسکری حل تھا ہی نہیں۔امریکا سال 2001 میں طالبان کی حکومت ختم کرنے کے 20 سال بعد 31 اگست کو اپنی افواج افغانستان سے نکال لے گا، لیکن آج طالبان اس وقت سے کہیں زیادہ علاقے پر قابض ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد، افغانستان میں طرف داریاں نہیں کر رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں امریکیوں نے فیصلہ کرلیا ہے اب ان کا اسٹریٹیجک پارٹنر بھارت ہوگا اور میرے خیال میں اسی وجہ سے پاکستان کے ساتھ مختلف طرح سے سلوک کیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں ایک سیاسی تصفیہ مشکل لگ رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب طالبان کسی تصفیے پر پہنچنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے تھے اس وقت انہوں نے ان کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔وزیر اعظم کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ‘معاملہ یہ ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی یہاں موجود ہیں وہ افغان حکومت سے بات چیت نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ طالبان اشرف غنی اور ان کی حکومت کو امریکی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں، ان کے اور افغان مذاکراتی ٹیم کے درمیان بات چیت کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا لیکن اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ملک میں کوئی امریکی فوجی اڈا نہیں چاہتا

2 Comments
  1. Jenifer says

    Please let me know if you’re looking for a writer for your site.
    You have some really good articles and I feel
    I would be a good asset. If you ever want to take some of the load off,
    I’d love to write some material for your blog in exchange for a link
    back to mine. Please shoot me an e-mail if interested.

    Thanks!

  2. Taj says

    Hello there! This is kind of off topic but I need some advice from an established blog.
    Is it very hard to set up your own blog?
    I’m not very techincal but I can figure things out pretty quick.

    I’m thinking about making my own but I’m not sure where to begin. Do you
    have any points or suggestions? Many thanks

Comments are closed.