وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اوربدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا، ریاستیں اپنی بالادستی اور اخلاقی اقدار کھو دیں توطاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے سمجھوتوں کا دروازہ کھل جاتاہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رسولِ محترم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے کہ”تم سے پہلے بہت سی وہ اقوام تباہ کر دی گئیں جو طاقتور کیلئے ایک اورکمزور کیلئے دوسراقانون رکھتی تھیں”۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ تاریخ نے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی کے باعث ریاستوں کو تباہ ہوتے دیکھا کیونکہ اخلاقی بالادستی کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم کرنے سے قاصر رہتی ہیں، عدل و بالادستئی قانون کے بغیر ریاستیں بکھر جاتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے جوں ہی ریاست اپنی اخلاقی بالادستی سے محروم ہوتی ہے بااختیار اور طاقت ور مجرموں سے سمجھوتوں (این آر او) کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ ایوانِ بالا کے حالیہ انتخابات نے آشکار کیا کہ کیسے ہم اپنی اخلاقی سمت کھو رہے ہیں۔
Comments are closed.