عمران خان فنانشنل ٹائمز کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ نہیں کرینگے،شہبازشریف

رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان الزامات پر مبنی آرٹیکل شائع کرنے پر برطانوی خبررساں ادارے فنانشل ٹائمز کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔
وزیراعظم نے دعوی کیا کہ مجھے یقین ہے عمران خان فنانشل ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گا کہ عمران خان کس طرح ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول کر عوام کو دھوکا دیتے ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔ رپورٹ نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔

Comments are closed.