لاہور : سابق وزیراعظم انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر ہوں گے، جب تک الیکشن نہیں ہوتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکہتی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان کو پرواہ نہیں، اس وقت ملک میں الیکشن کی ضرورت ہے، الیکشن کے ذریعے عوامی نمائندوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے اس ملک کو مہنگائی اور تباہی کا تحفہ دیا ہے، جنرل باجوہ نے جو اس ملک کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہ کرے، شہباز شریف سے پوچھتا ہوں کہ آپ برطانیہ کیا کر رہے ہو؟ جو آج پاکستان کے حالات ہیں اب قوم کو باہر نکلنا چاہیے، آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد ہوتا ہے۔ ہم قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے جہاد کر رہے ہیں، ہم تب تک سانس نہیں لیں گے جب تک الیکشن کروا کر آزاد نہیں ہوتے، امپورٹڈ حکومت میں تین گنا مہنگائی زیادہ ہوئی، مہنگائی میں لوگ ڈوب رہے ہیں، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان ذلیل ہو رہا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا رویہ بھارتی وزیر خارجہ کا تھا ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، بلاول بھٹو نے جانے سے پہلے کسی سے پوچھا کہ اس دورے کا فائدہ یا نقصان کیا ہو گا؟، بھارتی وزیر خارجہ سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب ہے؟، اپنے ملک میں ایک مہمان کو بلا کر اس طرح کا رویہ بھارت کو زیب نہیں دیتا۔
Comments are closed.