وزیراعظم عمران خان برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی خصوصی دعوت پر آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو برطانوی ہم منصب نے آٹھ جولائی کو پاکستان انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کریں گے، وزیراعظم کے دورے کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عمران خان برطانوی قیادت سے پاکستان کو مطلوب سیاسی شخصیات کی حوالگی کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دوطرفہ تعلقات، تجارت پر بات چیت ہو گی،جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
Comments are closed.