عمران خان کی مسلح افواج کیخلاف مہم کا مقصد اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے، شہباز شریف
عمران خان نے اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے کرپشن کے خاتمے کو اپنا منشور بنا کر پیش کیا لیکن وہ پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ ناتجربہ کار،خود پسند، انا پرست اورناپختہ سیاست دان ثابت ہوا۔ لیک ہونے والی آڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ عمران خان کرہ ارض پر سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والا شخص ہے اور یہ بات میں خوشی سے نہیں کہہ رہا بلکہ یہ ہمارے لئے شرمندگی اورتشویش کا باعث ہے، شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔وہ اقتدار سے محرومی کے بعد معاشرے میں نفرت کا زہرگھول رہے ہیں۔ عمران خان ناتجربہ کار، خود غرض، انا پرست اور نادان سیاستدان ہیں۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوں کے عمران خان کے بارے میں خیالات سن کرحیران رہ گیا۔ انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بلاوجہ نقصان پہنچایا۔ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے کرپشن کے خاتمے کو اپنا منشور بنا کر پیش کیا لیکن وہ پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ ناتجربہ کار،خود پسند، انا پرست اورناپختہ سیاست دان ثابت ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیک ہونے والی آڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ عمران خان کرہ ارض پر سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والا شخص ہے اور یہ بات میں خوشی سے نہیں کہہ رہا بلکہ یہ ہمارے لئے شرمندگی اورتشویش کا باعث ہے کیونکہ عمران خان کے ذاتی ایجنڈے اورمقاصد کےلئے بولے گئے جھوٹ سے ہمارے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔
خاندانی سیاست کے حوالے سے عمران خان کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایک سوال کےجواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ یہ خاندانی سیاست کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ اہلیت، عوامی حمایت اورعوام کا اعتمادجیتنے کی بات ہے۔
Comments are closed.