جیل میں رہنے سےکوئی فرق نہیں پڑتا،جان دینے کے لیےبھی تیار ہوں،عمران خان

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابقہ خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں، میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا مگر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں،سابق چیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 6.17 کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں، عوام کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے

Comments are closed.