عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود، فواد چودھری بابر اعوان ، شیریں مزاری ، فرخ حبیب اور شہباز گل نے شرکت کی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پارٹی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی ہوگی۔ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔
عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے
Comments are closed.