عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ، فیصلہ کوئی اور نہیں ،حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی،کسی جتھے کو طاقت کے زور پر فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہ دینے کا عزم، آصف علی زرداری اور نوازشریف کے خلاف الزامات کی سخت مذمت ، مشترکہ بیان

اسلام آباد : پی ڈی ایم اتحاد نے عمران خان کی جانب سے جلد عام انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ جاری مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے جبکہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم قانون کے مطابق کریں گے، اداروں کی قیادت اور چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنانے کا مقصد ‘بلیک میلنگ اور سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزریراعظم کا اختیار ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے، حکومت اور ادارے متفق ہیں کہ سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ضمنی انتخابات کے بعد اتحادی حکومت کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد174 سے بڑھ کر 176 ہوگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی 8 نشستیں کم ہوئی ہیں۔

Comments are closed.