بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہونے والے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ, اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور اُنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
جج صفدر علی بھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا اور سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.