شام میں ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز کے مرکزی بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے سے 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق شام میں کام کرنے والے رضاکارانہ امدادی گروپ وائٹ ہیلمٹس نے میڈیا کو بتایا کہ عزاز کے مرکزی بازار میں جب بم پھٹا تو خریدار عید الفطر سے پہلے اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنے میں مصروف تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس قصبے میں حملہ کس نے کیا اور نہ ہی کسی گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شام کے شمال مغربی سرحدی علاقے بشمول تعز میں بھیڑ بھرے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
اس سے قبل 2017 میں قصبے کے کورٹ ہاؤس کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Comments are closed.