یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات آج سے شروع، اسلام آباد میں شاندار تقریب کا انعقاد

یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اہم شخصیات کی شرکت اور پروگرام
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہوں گے۔ تقریب میں جے ایف 17 تھنڈر کے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا، ملی نغموں اور میوزیکل شو کے ذریعے وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے گا۔

سیاسی جماعتوں کا جشن آزادی منانے کا اعلان
ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کو پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر فضول خرچی سے گریز کیا جائے۔

عوام سے خصوصی اپیل
سیاسی رہنماؤں نے عوام کو ترغیب دی ہے کہ وہ اپنی رقوم اور عطیات غریبوں، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں اور مستحق افراد کو دیں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

Comments are closed.