بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، آرمی چیف
اگر کسی نے غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ مسلح افواج قوم کے تعاون سے پوری طاقت سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی۔ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیارہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکےگا۔ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلانے کے وعدے پورے کرے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا افسروں اور جوانوں سے خطاب
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مسلح افواج قوم کے تعاون سے مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گی، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن اف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو ایل اوسی کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ایلاو سی پر تعینات افسروں اور جوانوں کے عزم اور حوصلے کوسراہا۔
ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی قیادت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیرذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارای کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اگر کسی نے غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ مسلح افواج قوم کے تعاون سے پوری طاقت سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہناتھا کہ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیارہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکےگا۔ آرمی چیف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلانے کے وعدے پورے کرے۔ایل او سی امد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔
Comments are closed.