مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غاصب بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے چھترا گام میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے علاقے داخلی و خارجی راستے بند اور موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر علاقہ مکینوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.